17

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی معروف کاروباری راہنما خرم جنجوعہ کے عشائیہ میں شرکت

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی معروف کاروباری راہنما خرم جنجوعہ کے عشائیہ میں شرکت،سابق ایم پی اے پیر غلام فرید،ایم این اے شازیہ فرید،سٹی صدر ن لیگ سلمان خالد پومی بٹ،پیر عامر فرید،انجم سہیل بٹ ایڈووکیٹ و دیگر شریک ہوئے، اس موقع پرپنجاب خصوصاََ گوجرانوالہ کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا گیا، صوبائی وزیر بلدیات زیشان رفیق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی مشکلات میں کمی لانے کے لئے دن رات کام جاری رکھے ہوئے ہیں،ن لیگی حکومت عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور ن لیگی قیادت ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی

کیپشن برائے تصویر
گوجرانوالہ۔معروف کاروباری راہنما خرم جنجوعہ کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق،سابق ایم پی اے پیر غلام فرید،ایم این اے شازیہ فرید،سٹی صدر ن لیگ سلمان خالد پومی بٹ،پیر عامر فرید،انجم سہیل بٹ ایڈووکیٹ و دیگر شریک ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں