153

آن لائن فش فرائی منگوانے والی خاتون کو کمپنی کا دلچسپ جواب

[ad_1]

بھارت میں آن لائن فش فرائی منگوانے والی خاتون کو کمپنی نے دلچسپ جواب دیا جس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

آن لائن کھانا آرڈر کرنے کے رجحان میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور لوگ باآسانی گھر بیٹے کھانا آرڈر کرسکتے ہیں لیکن بعض اوقات کمپنی کی جانب سے غلط کھانا بھیج دیا جاتا ہے یا پھر کھانا غلط ایڈریس پر منتقل ہوجاتا ہے جس کی شکایت کسٹمرز کی جانب سے کی جاتی ہے۔

ریتیکا نامی خاتون نے زوماٹو سے فش فرائی آرڈر کی جس پر کمپنی نے دلچسپ جواب دیا۔

خاتون نے لکھا کہ ’غلط ایڈریس پر آرڈر دے دیا ہے کیا مدد کرنا ممکن ہے؟‘

زوماٹو نے جواب میں پوچھا کہ ’کیا آپ آرڈر کی تفصیلات بتاسکتی ہیں۔‘ ریتیکا نے بتایا کہ ’ایک فرش فرائی‘ آرڈر کی تھی۔

کمپنی نے جواب دیا کہ ’پانی میں گئی۔‘ ریتیکا نے بھی جواب دیا کہ ’چھپاک۔‘

مچھلی پانی میں گئی چھپاک

اگر آپ کو سمجھ نہیں آیا تو یہ ایک کھیل ہے جو انسٹاگرام پر کافی وائرل ہے، اس گیم میں کھلاڑی ”ایک مچھلی، پانی میں گئی، چھپاک“ کہتے ہوئے باریاں لیتے ہیں اور مچھلیوں کی تعداد میں اضافہ کرتے رہتے ہیں، جو کی تعداد غلط ہوتی ہے وہ آؤٹ ہوجاتا ہے۔

سننے میں یہ کھیل انتہائی مضحکہ خیز اور بچکانہ ہے، لیکن سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

کسٹمر اور زوماٹو کے درمیان اس ہلکے پھلکے مکالمے نے بہت سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی۔

انٹرنیٹ صارفین زوماٹو کی حس مزاح سے بہت متاثر ہوئے اور وائرل پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات شئیر کیے۔

ایک صارف نے ایکس پر تبصرہ کیا، ”پری پیڈ آرڈر تھا تو – پیسے، پانی میں گئے چھپاک چھپاک“۔

ایک اور صارف نے لکھا، ”آپ لوگ لاجواب ہیں۔ آپ کے شیئر ہولڈر بننے پر خوشی ہے“۔ ایک اور صارف نے لکھا ،”اور ٹرینڈ کا فاتح زوماٹو رہا“۔

Comments



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں