90

8فروری کاالیکشن ملکی بقاء اور سلامتی کے لئے انتہائی اہم ہے،چوہدری محمود بشیر ورک

گوجرانوالہ3جنوری 2024ء( )سابق وفاقی وزیر قانون،امیدوار این اے 77چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ 8فروری کالیکشن ملکی بقاء اور سلامتی کے لئے انتہائی اہم ہے، عوام ملک کو بچانے اور اسے دوبارہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع گاگیوالی میں سماجی راہنما ملک آصف ایڈووکیٹ و دیگر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ملک دشمن عناصر کی سازشیں اپنے عروج پر ہیں ان حالات میں ہر محب وطن پاکستانی کایہ فرض ہے کہ وہ میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا ساتھ دے تاکہ پاکستان کو مسائل کے بھنور سے نجات دلائی جاسکے اس موقع پر،ملک آصف ایڈووکیٹ اور دیگر نے 8 فروری کے الیکشن میں چوہدری محمود بشیر ورک کی بھرپورحمایت کا اعلان کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں