78

سینئر راہنما غلام دستگیر خان سے جمشید ایوب بٹ کی ملاقات

گوجرانوالہ 28دسمبر2023ء( )سینئر راہنما مسلم لیگ ن غلام دستگیر خان سے سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہء خیال،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا کہ8فروری کے الیکشن میں مسلم لیگ ن پورے ملک سے شاندار کامیابی حاصل کرے گی میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومتوں نے بے شمار ترقیاتی منصوبے مکمل کئے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا ملک کو ایٹمی قوت بنانا نواز شریف کا کارنامہ ہے یہ اعزاز ان سے کوئی نہیں چھین سکتا جمشید ایوب بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے عوام کو بے حد امیدیں وابستہ ہیں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور اسے دوبارہ خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پوری قوم کو نواز شریف کا ساتھ دینا ہوگا

کیپشن برائے تصویر
گوجرانوالہ۔سینئر راہنما مسلم لیگ ن غلام دستگیر خان سے سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ ملاقات کرتے ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں