80

آئندہ الیکشن میں بظاہر جمہوری وزیر اعظم کا انتخاب ہونا ہے لیکن حقیقت میں ایک نام کا وزیر اعظم نئی ملازمت اختیار کرے گا،شبیر بٹ

گوجرانوالہ 28دسمبر2023ء( )سیاسی و سماجی راہنما شبیر بٹ نے کہا ہے کہ ملک میں وزیر اعظم ملازمت کرنے آتے اور چلے جاتے ہیں آئندہ الیکشن میں بھی بظاہر وزارت عظمیٰ جبکہ حقیقت میں ایک نئی ملازمت کے حصول کی بھاگ دوڑ جاری ہے، 75سال سے عوام یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر ملک کے حقیقی حکمران کون ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں منتخب ہو کر آنے والے وزیر اعظم اور انکی کابینہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں اور انکے مسائل کو بھول جاتے ہیں اور بیوروکریسی کی ملازمت کرنے لگ جاتے ہیں عوام کو سمجھ نہیں آتی کہ اگر اقتدار کے مالک ہم ہیں تو پھر ہماری زندگی مسائل اور مشکلات سے کیوں بھری ہوئی ہے جبکہ سرکاری ملازمین اور افسران پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں ان کاکہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں بظاہر جمہوری وزیر اعظم کا انتخاب ہونا ہے لیکن حقیقت میں ایک نام کا وزیر اعظم نئی ملازمت اختیار کرے گااوریہ ساری بھاگ دوڑ اور کھینچا تانی اسی کے لئے جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں