92

مسلم لیگ ن کے سینئر راہنماسابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر کی اہلیہ کا ختم قل شریف، سیاسی سماجی کاروباری شخصیات اور شہریوں کی شرکت

گوجرانوالہ24دسمبر2023ء( ) مسلم لیگ ن کے سینئر راہنماسابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر کی اہلیہ کا ختم قل شریف، سیاسی سماجی کاروباری شخصیات اور شہریوں کی شرکت، جانشین حضر ت ابوالبیان صاحبزادہ پیر رفیق احمد مجددی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کرائی،دعا ئیہ تقریب میں مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما سابق وفاقی وزراء غلام دستگیر خا ن، چوہدری محمود بشیر ورک، سابق میئر شیخ ثروت اکرام، چوہدری عبدالرحمان گجر،صاحبزادہ پیر عامر فرید، چوہدری آصف اقبال گجر، چوہدری رضا میراں،وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ، چوہدری اشفاق مٹو،چوہدری عرفان بخش گجر، محمد امین بٹ، اکرم بٹ، سوشل میڈیا ہیڈ مسلم لیگ ن پنجاب کاشف صابر خان،چوہدری طارق گورائیہ، چوہدری ریاض مہر منڈی والے سمیت سیاسی و سماجی راہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

کیپشن برائے تصویر
گوجرانوالہ۔سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجرکی اہلیہ کے ختم قل شریف کی تقریب میں پیر رفیق مجددی دعا کراتے ہوئے جبکہ سابق وفاقی وزراء غلام دستگیر خا ن،محمود بشیر ورک،عبدالرحمان گجر،پیر عامر فرید،آصف اقبال گجر،رضا میراں،سارب میراں،وحید الحق ہاشمی،اشفاق مٹو،چوہدری عرفان گجر اور دیگرتقریب میں شریک ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں