93

سینئر راہنما مسلم لیگ ن پیر غلام فرید کے پی پی 65کے لئے کا غذات نامزدگی جمع، جبکہ خواتین کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لئے شازیہ فرید نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں

گوجرانوالہ22دسمبر2023ء( )
سینئر راہنما مسلم لیگ ن پیر غلام فرید کے پی پی 65کے لئے کا غذات نامزدگی جمع، جبکہ خواتین کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لئے شازیہ فرید نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں،گذشتہ روزپیر غلام فرید کے پی پی 65کے لئے کا غذات نامزدگی پیر عامر فرید اور شازیہ فرید نے جبکہ دوسری جانب خواتین کی قومی اسمبلی کی نشست کے لئے شازیہ فرید نے اپنے وکیل کے ہمراہ کا غذات نامزدگی جمع کرائے، واضح رہے سینئر راہنما پیر غلام فرید پہلی بار 1985میں ایم پی اے منتخب ہوئے تھے انکے پاس 3بار صوبائی اسمبلی کی نشست رہی ہے شازیہ فرید 2008ء میں پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کی نشست سے الیکشن لڑ کر منتخب ہوئی تھیں بعد ازاں خواتین کی صوبائی اور قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر کام کر چکی ہیں اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون انصاف کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں اس حوالے سے شازیہ فرید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ترقی اور خدمت کے حوالے سے پہچانی جاتی ہے الیکشن کے بعد ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا

گوجرانوالہ۔ پیر غلام فرید کے پی پی 65کے لئے کا غذات نامزدگی پیر عامر فرید اور شازیہ فرید جبکہ دوسری جانب خواتین کی قومی اسمبلی مخصوص نشست کے لئے شازیہ فرید کا غذات نامزدگی جمع کرانے جارہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں