92

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت انتہائی افسوس ناک ہے،چوہدری اقبال گجر

گوجرانوالہ 2نومبر2023ء( ) مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت انتہائی افسوس ناک ہے عالمی طاقتیں شہری آبادی پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی پشت پناہی کر رہی ہیں افسوس کہ مسلمان کا خون دنیا میں سب سے سستا بن چکا ہے کشمیری فلسطینی مسلمانوں کی دادرسی کے لئے مسلم ممالک کو اپنا ٹھوس لائحہ عمل اپنانا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز مسلسل فلسطینی شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہیں ہزاروں نہتے اور معصوم فلسطینی اس درندگی اور بربریت کا شکار ہو چکے ہیں افسوس کہ عالمی قوتیں ہزاروں مسلمانوں کی شہادت کا کوئی نوٹس نہیں لے رہیں او ر اسرائیل کا ہاتھ روکنے کی کوشش نہیں کر رہی ہیں جس سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں