102

پریزیڈنٹ جم خانہ فیاض احمد موہل اور سیکرٹری جنرل شیخ عامر رحمان کا دورہ سرگودھا جمخانہ

گجرانوالہ اور سرگودھا جم خانہ کے مابین ایم او یوز پر دستخط ہو گئے

گجرانوالہ جم خانہ رجیم کی شب و روز کوششوں کے نتیجہ میں کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر پریزیڈنٹ جم خانہ فیاض احمد موہل اور سیکرٹری جنرل شیخ عامر رحمان کا دورہ سرگودہ جم خانہ گجرانوالہ اور سرگودھا جم خانہ کے مابین ایم او یوز پر دستخط ہو گئے۔جس کے مطابق دونوں جمخانہ کے ممبران ایک دوسرے کے ہاں بطور مہمان ممبران تمام تر سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔واضح رہے کہ سرگودہ جم خانہ کا شمار اہم ترین جم خانہ میں ہوتا ہے اس لحاظ سے یہ ایک مثالی پیش رفت ہے جو کہ ڈپٹی کمشنر فیاض موہل اور سیکرٹری جنرل عامررحمان کی زیر قیادت ہوئی ہے۔یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہوگا بلکہ ملک کے دیگر اہم جمہانہ کے ساتھ بھی ایم او یوز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔آئندہ ہفتہ کے دوران کمشنر گجرانوالہ نوید شیرازی،ڈپٹی کمشنر فیاض موہل اور شیخ عامر رحمان راولپنڈی جم خانہ کا وزٹ کریں گے جس کی دعوت انہیں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے دی ہے۔سیکرٹری جنرل عامر رحمان نے بتایا ہے کہ اب تک ملک کے آٹھ جم خانہ کلبوں کے ساتھ ہمارا اشتراک ہو چکا ہے جو کہ بگ ڈیویلپمنٹ ہے۔مزید سے بھی بات چیت چل رہی ہے گجرانوالہ جم خانہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے عنقریب ممبران کو اور سہولیات بھی فراہم کر رہے ہیں۔اعلی ترین معیار اور جاذب نظر ماحول کی فراہمی ترجیح ہے۔سپورٹس ایرینا قیام کے لیے کام کا اغاز کر دیا گیا ہے۔انشاءاللہ فیملیز اور بچوں کے لیے خوبصورت پلے لینڈ کا آرڈر کر دیا گیا ہے جو کہ اگلے ماہ سے انسٹال ہو جائے گا۔روف ٹاپ ریسٹورنٹ بھی بنایا جا رہا ہے۔کام شروع ہو گیا ہے۔جس کے لیے کیپسول لفٹ لگائی جائے گی۔ریسٹورنٹ میں پاکستانی کھانے خصوصاً باربی کیو لذت سے بھرپور ہوگا اور گجرانوالہ کا روایتی رنگ یہاں نظر آئے گا۔ ایگزیکٹو رومز بھی تیار ہو رہے ہیں تعمیراتی عمل جاری ہے بہت جلد آپریشنل کر دیں گے۔شیخ عامر رحمان نے بتایا کہ سہولیات کی بروقت فراہمی اور ممبران سے وعدہ کی پاسداری پہلے دن سے ان کا اصل ٹارگٹ تھا جس کے لیے وہ اور ان کی ٹیم اللہ تعالی کا شکر بجا لاتی ہے جس نے کامیابیوں سے نوازا ہے اور بڑے کم عرصہ میں گجرانوالہ جمہانہ نامور حیثیت کا حامل بن کر جگمگانے لگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں