97

میاں نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان خوش آئند ہے،چوہدری اقبال گجر

مسلم لیگ ن کے راہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی وطن واپسی کا علان انتہائی خوش آئند ہے، عوام میاں نواز شریف کا فقیدالمثال اورتاریخی استقبال کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف 25کروڑ عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور عوامی خدمت کے شاندار ماضی کی وجہ سے آج بھی عوام امیدبھری نظروں سے انکی جانب دیکھ رہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ میاں شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لئے مشکل ترین حالات میں حکومت سنبھالی اور عالمی معاہدوں کی پاسداری ممکن بنائی ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی آئندہ حکومت عوام کومہنگائی اوربدترین معاشی حالات سے نکالے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں