118

صدر مملکت اور وزیر اعظم کو عزت نہ ملنا افسوس ناک ہے،شبیر بٹ

گوجرانوالہ31اگست2023ء( )سیاسی و سماجی راہنما شبیر بٹ نے کہا ہے کہ سائفر کا انکار کرنے والے اب سائفر کیس بھی چلارہے ہیں دنیا بھر میں حکمران اور ادارے عوام کی بھلائی کے لئے کام کرتے ہیں اسلئے عوامی مسائل کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے عمران خا ن سے انتقام لے کر پاکستان کے قرضے اتریں گے نہ ہمارے ادارے خسارے سے نکل سکیں گے،76سالوں میں صدر مملکت اور وزیر اعظم کو عزت نہ ملنا افسوس ناک ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ریاست عوام کے بغیر کچھ نہیں اگر عوام کا معیار زندگی بلندنہ کیا گیا تو ریاست بھی مضبوط نہیں ہوگیااسٹیبلیشمنٹ کا سیاسی گردار انکی بدنامی کا سبب بن رہا ہے انہوں نے کہا کہ سائفر کیس کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے اور سائفر کو عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی پانی ہو جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں