117

جعلی انقلابی لیڈر خود جیل میں مرغن غذائیں اور کھابوں میں مصروف ہے،شازیہ فرید

گوجرانوالہ30اگست2023ء( )مسلم لیگ ن کی راہنما،سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ لاڈلے کے ساتھ خصوصی سلوک عوام نے دیکھ لیا ہے جعلی نقلابی لیڈر خود جیل میں مرغن غذائیں اور کھابوں میں مصروف ہے جبکہ ان کی بدا نتظامی، بدکلامی اور انتقامی سیاست کے باعث عوام مسائل کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کی دھوکے فریب اور جھوٹ کی سیاست کو خوب پہچان لیں اور آئندہ کبھی انکے جھانسے میں نہ آئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ لاڈلے کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی نے ثابت کردیا کہ انکے ساتھ عدالتوں میں انتہائی نرم برتاؤ کیا جا رہا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور دیگر پارٹی راہنماؤں کو پی ٹی آئی دور میں بدترین انتقام کا نشانہ بنادیا گیا اور کیس قائم کئے بغیر کئی کئی مہینے جیلوں میں بند کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ 3بار کے منتخب وزیرا عظم میاں نواز شریف کو صرف اقامہ رکھنے کی پاداش میں نااہل کرنا ملکی تاریخ کا بدترین فیصلہ ہے جسکی اور کوئی مثال نہیں ملتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں