83

بجلی کے بلوں نے عوام کی زندگیاں اجیرن کرکے رکھ دی ہیں،چوہدری بصیرت علی چشتی

وجرانوالہ 25اگست 2023ء ( )نامزد امیدوارتحریک لبیک پاکستان پی پی 64-چوہدری بصیرت علی چشتی نے کہا ہے کہ عوام بجلی کے بل کے بھاری بھرکم بل ادا کرنے کے قابل نہیں رہے ظالمانہ ٹیکسز اور بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ نہ روکا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکو آفس سیٹلائٹ ٹاؤن کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں نے عوام کی زندگیاں اجیرن کرکے رکھ دی ہیں اور لوگوں کے پاس بجلی کے بل ادا کرنے کے لئے کچھ نہیں بچا ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں شامل کئے گئے ظالمانہ ٹیکسز فوری واپس لئے جائیں اورہر ماہ نرخ بڑھانے کا سلسلہ بند کیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو ہم اپنا احتجاج پورے ملک میں پھیلا دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں