93

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے پیر غلام فرید،پیر عامر فرید کی خصوصی ملاقات

گوجرانوالہ23اگست2023ء( )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے پیر غلام فرید،پیر عامر فرید کی خصوصی ملاقات، پنجاب کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا پیر غلام فریدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تیسری نسل بھی ن لیگ ہی کے ساتھ وابستہ ہے اور ہمارا خاندان ہر قسم کے حالات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑا رہا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،میاں حمزہ شہباز شریف نے پیر غلام فرید اور ان کے خاندان کے سیاسی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان جیسے راہنماؤں پر بلاشبہ پارٹی قیادت کو فخر ہے، ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور دیگر پارٹی امور کے علاوہ آئندہ عام انتخابات سے مطلق بھی مشاورت کی گئی اس موقع پر عزیر فرید،اویس فرید بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں