90

اسلام محبت اور امن کا دین ہے جو اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک کاحکم دیتا ہے،جمشید ایوب بٹ

گوجرانوالہ۔ 22اگست 2023ء مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ نے کہا ہے کہ اسلام محبت اور امن کا دین ہے جو اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک کاحکم دیتا ہے اسلامی تعلیمات میں اقلیتوں کے حقوق متعین کر دیئے گئے ہیں اور ان کو مکمل تحفظ حاصل ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ کی صاف شفاف تحقیقات کروائی جانا ضروری ہیں اور اسکے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانا حکومتی ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ قیا م پاکستان میں مسیحی برادری کا کردار تاریخ ناقابل فراموش ہے اور ملکی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری ہر روز اپنابھرپور کردار ادا کررہی ہے سانحہ جڑانوالہ کی آڑ میں مسیحی آبادی اور عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں