93

الیکشن سے بھاگنے کی تیاری کرنے والے اب ووٹرز کا سامنا کرنے کی تیاری کرلیںفائونڈر اتحاد احساس یونٹی آزاد گروپ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے گجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے فاؤنڈرز اتحاد گولڈن احساس یونٹی ازاد گروپ کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کو ہدایت جاری کی ہے کہ چیمبر الیکشن حکم امتناع کیس میں ایف آئی جی گروپ کو بھی فریق بنایا جائے اور اس کا موقف بھی سنا جائے۔عدالت عظمی نے یہ حکم بھی جاری کیا ہے کہ مقدمہ کی سماعت کے لیے 5 اکتوبر کی جو تاریخ مقرر ہے اس پر بھی نظر ثانی کرتے ہوئے اسے جلد نمٹایا جائے۔نامور قانون دان شاہ خاور ایڈوکیٹ نے بڑے بھرپور انداز میں ایف آئی جی گروپ کا مقدمہ فاضل عدالت کے روبرو پیش کیا جس سے اتفاق کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی ہے ۔ایف آئی جی گروپ کا استدلال تھا کہ ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فیڈریشن چیمبر اور ڈی جی ٹی او کو تو پارٹی بنایا مگر ہمیں نہ سنا،یہ بھی بتایا گیا کہ گجرانوالہ چیمبر کی انتظامیہ نے حقائق کو مسخ کر کے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور سٹے لیا۔جو کہ خلاف قانون اور ووٹر کو ان کی بنیادی حق سے دور کرنے کی کوشش ہے۔درخواست کی گئی کہ ہائی کورٹ مقدمہ کا فیصلہ جلد کرے تاکہ 30 ستمبر 2023 تک چیمبر الیکشن کا عمل مکمل ہو سکے۔جس پر سپریم کورٹ نے آرڈر جاری کر دیا ایف ائی جی گروپ اور اتحادیوں نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو اپنی قانونی اور اخلاقی فتح قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جو لوگ قانون کی غلط تشریح کرتے ہوئے الیکشن سے بھاگنے کی تیاری کر رہے تھے ان کو ہمارا پیغام ہے کہ وہ ووٹرز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔قانون کی عدالت کے بعد انہیں عوام کی عدالت میں بھی شکست ہوگی۔ایف آئی جی اور اس کے تمام اتحادی الیکشن کی تیاری کریں ہم چیمبر کی بحالی و ترویج کے لئے وسیع پروگرام لے کر آئیں گے اور برسوں میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کریں گے۔اپنے ہمسایہ چیمبر کی طرح نہ صرف بزنس کمیونٹی بلکہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے منصوبے شروع کریں گے،چیمبر پر مسلط نااہل ٹولہ سے نجات حاصل ہوگی اور گجرانوالہ چیمبر خالصتاً بزنس کمیونٹی کے حقیقی مسائل حل کرنے والا فورم بنے گا۔چند خاندانوں کی اجارہ داری اب نہیں چلے گی۔جہاں تک چیمبر کے الیکشن کا تعلق ہے فاؤنڈرز اتحاد گولڈن احساس یونٹی ازاد گروپ اس سلسلہ میں لیڈنگ کردار ادا کرے گا اور اس کی کوششوں کے نتیجہ میں پورے ملک کے چیمبرز میں انتخابات ہوں گے اس حوالہ سے ہم ہر طرح کی قانونی جنگ لڑیں گے اور تمام چیمبرز کے ووٹرز کو ان کا بنیادی حق لٹائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں