95

احمد عرفان اسلم کا وفاقی و زیر قانون بننا ہمارے خاندان کے لئےبہت بڑا اعزاز ہے،شازیہ فرید

سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ احمد عرفان اسلم اعلیٰ تعلیم یافتہ اور با صلاحیت نوجوان ہیں انکا وفاقی و زیر قانون بننا ہمارے خاندان کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر قانون و انصاف کو عرفان اسلم کو عہدے کاچارج سنبھالنے کے بعد مبارکبادپیش کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ احمد عرفان اسلم میرٹ پر اس عہدے تک پہنچے ہیں اور انکی قابلیت کا نہ صرف اندرون ملک بلکہ دنیا بھر میں اعتراف کیا جارہا ہے ان جیسے نوجوان نہ صرف ہمارے خاندان بلکہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں