91

گورنر پنجاب بلیغ ا لرحمان سے سابق ایم پی اے حاجی عبدالرؤف مغل اور رانا امین کی ملاقات

گوجرانوالہ18اگست2023ء( ) گورنر پنجاب بلیغ ا لرحمان سے سابق ایم پی اے حاجی عبدالرؤف مغل کی ملاقات، ملاقات میں سماجی راہنما رانا امین بھی موجود تھے اس موقع پر پنجاب میں سیاسی صورتحال عوامی مسائل اور دیگر اہم امور پر تفصیلی با ت چیت کی گئی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی عبدالرؤف مغل نے کہا کہ جڑانوالہ میں ہونے والا واقعہ ملکی امن خراب کرنے کی مذموم کوشش ہے مسیحی برادری کی ملک وقوم کے لئے گرانقدر خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں دین اسلام اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیتا ہے انہوں نے مزید کہ عوام سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں اپنے ملک کا امن خراب کرنے کا کوئی موقع نہ دیں ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف آ ج بھی 22کروڑ عوام کے دلوں پر حکومت کر رہے ہیں ان کی واپسی سے ملکی سیاست کانقشہ یکسر تبدیل ہو جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں