72

میاں نواز شریف پاکستانی سیاست کی نا قابل تردید حقیقت ہیں،رضوان احمد کھوکھر

گوجرانوالہ18اگست2023ء( ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق یوسی چیئر مین رضوان احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی وطن واپسی نوشتہء دیوار ہے انکے آنے کی خبر سن کرمخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستانی سیاست کی نا قابل تردید حقیقت ہیں اور انہیں ماضی میں بار بار ملکی سیاست سے مائنس کرنے کی ناکام کوششیں کی جا چکی ہیں پی ٹی آئی حکومت میں مسلم لیگ ن کی قیادت کو بدترین انتقام کانشانہ بنایاگیا اور 2018ء کے الیکشن سے قبل میاں نواز شریف اور انکی بیٹی مریم نواز کو جیل میں ڈال دیا گیا تھا، عمران خان نے جو بویا تھا وہی آج کاٹ رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں