91

سابق ایم پی اے پیر غلام فرید کے قریبی عزیز احمد عرفان اسلم کے وفاقی وزیر قانون بننے پرعزیزو اقارب کا اظہارمسرت

گوجرانوالہ18اگست2023ء( ) سابق ایم پی اے پیر غلام فرید کے قریبی عزیز احمد عرفان اسلم کے وفاقی وزیر قانون بننے پرعزیزو اقارب کا اظہارمسرت، رہائش پرمبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا، احمد عرفان اسلم کا شمار ملک کے معروف قانون دانوں میں ہوتا ہے، وہ عالمی تنازعات پر قائم کئے گئے یونٹ میں پاکستان کی قیادت کر چکے ہیں اور متعددبارغیر ملکی مشنز میں پاکستان کی نمائندگی کا فریضہ انجام دے چکے ہیں انہوں نے بین الاقوامی قانونی پلیٹ فارمز پر ریکوڈک سمیت کئی اہم مقدمات میں پاکستان کی بہترین وکالت کی ان شاندار خدمات پروہ حکومت کی طرف سے ستارہ امتیاز بھی حاصل کر چکے ہیں اور آئندہ سال 23مارچ 2024 میں ہلال امتیاز کے لئے بھی نامزد کئے جاچکے ہیں، بطور وفاقی وزیر احمد عرفان اسلم کے حلف اٹھانے کے بعد سابق ایم پی اے پیر غلام فرید کے عزیز و اقارب اہل حلقہ اور دیگر احباب کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور عزیز و اقارب نے پیر غلام فرید، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ فرید کو احمد عرفان اسلم کے وفاقی وزیر قانون و انصاف کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور اظہارمسرت کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں