99

دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے اور انکے ساتھ حُسن سلوک کا حکم دیتا ہے،حاجی ریاض ریحان جٹ

گوجرانوالہ 17اگست2023ء ( ) ڈویژنل چیئر مین ا من کمیٹی، نائب صدر شالیمار ٹاؤن سوسائٹی حاجی ریاض ریحان جٹ نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں مسیحی برادری کے ساتھ ہونے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے اور انکے ساتھ حُسن سلوک کا حکم دیتا ہے افسوس ناک واقعہ پر مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سرکار ِ دوعالم ﷺ رحمت اللعالمین ہیں اور آپ ﷺ کی تعلیمات پوری انسانیت کے لئے باعث رحمت اور راحت ہیں دین اسلام میں اقلیتوں کے ساتھ حسنِ سلوک کا واضح حکم دیا گیا ہے اور انکی عبادت گاہوں کی حفاظت کی ضمانت دی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعہ کی انکوائری کرواکر ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں