90

ملک میں استحصال اور نا انصافی کا نظام چل رہا ہے جس میں عام آدمی کے لئے کوئی سہولت نہیں،شبیر بٹ

گوجرانوالہ16اگست2023ء( ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی راہنما شبیر بٹ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے مسلسل تھپڑوں نے عوام سے ہوش و ہواس چھین لئے حکمران اشرافیہ کو احساس نہیں کہ عوام کی سکت جواب دے چکی پٹرول بجلی گیس سمیت ہر شے کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے ملک خدانخواستہ خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے عوام باہر نکل آئے تو حالات قابو کرنا ممکن نہیں رہے گا سیاسی جماعتیں شوق اقتدار میں عوام کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں استحصال اور نا انصافی کا نظام چل رہا ہے جس میں عام آدمی کو کوئی سہولت حاصل نہیں ہے اسے پانی تک بھی مفت نہیں ملتا جبکہ ساری سہولیات اشرافیہ کو حاصل ہیں سیاستدان کمپرومائز کر کے اقتدار میں آتے ہیں اور اقتدار سے محروم ہونے کے بعد بے اختیار ہونے کا رونا روتے ہیں انہوں نے کہا کہ76سال سے ملک پر کبھی شباب کبھی نہیں دیکھا اور یہاں خوشحالی صرف خواب رہی ہے بانی ء پا کستان نے فرمایا تھا کہ عزت عوام کی ہوتی ہے اداروں کی ذمہ داریاں ہوتی ہیں لیکن یہاں ہر ادارے اور حکمران نے عوام ہی کو رگڑا لگایا ہے حالات اس نہج پر آگئے ہیں کہ ملک میں بنیادی ضرورتوں کے لئے عوام میں چھینا جھپٹی شروع ہو سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں