94

پاکستان کے لئے ہمارے بزرگوں نے جو عظیم قربانیاں دیں اسکی مثال دنیا کی تاریخ میں ملنا مشکل ہے،پیر غلام فرید ،شازیہ فرید

مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما سابق ایم پی اے پیر غلام فرید اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کا دیا ہوا ہے بیش قیمت تحفہ ہے،والدین اپنے بچوں کو اپنے ملک سے سچی محبت سکھائیں اور انہیں قیام پاکستان کے لئے دی جانے والی عظیم قربانیوں سے آگاہی دیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ اروپ شریف میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے ہمارے بزرگوں نے جو عظیم قربانیاں دیں اسکی مثال دنیا کی تاریخ میں ملنا مشکل ہے تحریک پاکستان کی جدوجہد میں جانوں کے نذرانے دینے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم صدق دل سے اپنے ملک کی خدمت کو اپنا شعاربنائیں اور نئی نسل کو پاکستان سے سچی محبت کا درس دیں اس موقع پر سابق ایم پیر عامر فرید اور دیگر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں