91

میٹرک کاامتحان پاس کرنے والے چک چٹھہ کے طلباء کے اعزاز میں تقریب

گوجرانوالہ۔ 15اگست 2023ء میٹرک کاامتحان پاس کرنے والے چک چٹھہ کے طلباء کے اعزاز میں تقریب، اساتذہ کرام اور معززین علاقہ کی شرکت، حوصلہ افزائی کے لئے پھول پیش کئے گئے، تفصیلات کے مطابق میٹرک کا امتحان پاس کرنے والے چک چٹھہ کے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا گیا جس کے میزبان ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ تھے، تقریب میں ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر راولپنڈی ملک طاہر، مقامی اساتذہ کرام سر عبدالرحمان، سر احسان اور دیگر معززین نے شرکت کی اور طلباء کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان طلباء ملک کے مفید شہری بننے کے لئے بامقصد جدوجہد اور سخت محنت کی عادت اپنائیں اور ملک و قوم کی صد ق دل سے خدمت کے جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے اندر اقبال ؒ کے شاہین بننے کی جستجو پیدا کریں، ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ نے کہا کہ طلباء ملک و قوم کا مقدر بدلنے کا مصمم ارداہ کریں، نوجوان اپنا وقت مثبت اور صحتمندانہ سرگرمیوں میں صرف کریں اور بری صحبت سے ہر صورت دور رہیں، ا نکا کہنا تھا کہ قانون کا احترام کرنے والی قومیں ہی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں