85

پاکستان میں دین اسلام کا راستہ بھولنے والے حکمرانوں کا مقدر صرف رسوائی ہے،انصاری برادران

سیاسی و سماجی راہنما حاجی چوہدری یونس علی انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، دین اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں دین کا راستہ چھوڑنے والے حکمران ہمیشہ ناکامیوں کا شکار ہوئے، اقتدار کے لئے ٹکٹوں کی اندھی دوڑ ہماری ترجیح نہیں ہے دین اسلام اور بقاء پاکستان کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاری ہاؤس ماڈل ٹاؤن میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاپاکستان میں دین اسلام کا راستہ بھولنے والے حکمرانوں کا مقدر صرف رسوائی ہے ٹکٹوں کی دوڑ میں لگنے کی بجائے اللہ کی رضا کے لئے کام کرنا ہماری ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ دین اسلام پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ بے وفائی کرنے والوں کا پاکستان میں کوئی مستقبل نہیں ہے، 30سال سے ٹکٹوں کا دھندا کرنے والے دیکھتے رہ گئے اور بلوچستان سے انوارالحق کاکڑ نگران وزیر اعظم بن گئے ہیں، سابق صوبائی وزیر چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا کہ نئی نسل کو اپنے اسلام کی بے مثال قربانیوں کی قدر کرنی چاہئے اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں