51

میاں شہبازشریف نے انتہائی کٹھن اور مشکل حالات کا سامنا کیا لیکن ہمت نہیں ہاری ،غلام دستگیر خان

گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی دیوالیہ ہونے سے بچا نا شہباز شریف کا کارنامہ ہے انتہائی نامساعدحالات اور معاشی مشکلات کے باوجود انہوں نے حوصلہ مندی سے کام کر کے ملک کو تباہی سے بچا لیا مسلم لیگ ن کی آئندہ حکومت ملک کو دوبارہ خوشحالی کی جانب گامزن کرے گی ان خیالات کا اظہارانہوں نے سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف نے بطور وزیراعظم انتہائی کٹھن اور مشکل حالات کا سامنا کیا لیکن ہمت نہیں ہاری اور بالاخر ملک کو معاشی بحالی کی جانب لے آئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی غیر سنجید ہ اورنااہل حکومت نے ملک کو معاشی ہی نہیں بلکہ داخلہ و خارجہ محاذوں پر بھی تباہی کے دہانے پر پہنچادیا تھاا ور پاکستان کے دوست ممالک کوناراض کر کے اسے تنہائی کا شکار کر دیا تھا لیکن شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے ملک کو دوبارہ معاشی بحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو نئے سرے سے استوار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور ملک میں ترقی خوشحالی کے نئے دورکا آغاز ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں