57

فرائض کے دوران وفات پانے والے صحافی کے لئے حکومت کی جانب سے 40لاکھ روپے مختص کرنا انقلابی قدم ہے،حاجی عبدالرؤف مغل

مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر سابق ایم پی اے حاجی عبدالرؤف مغل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت میڈیا کی آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے شعبہء صحافت میں خدمات انجام دینے والوں کے لئے وزیراعظم میاں شہبازشریف کی جانب سے کئے جانے والے حالیہ اقدامات قابل تعریف ہیں فرائض کے دوران وفات پانے والے صحافی کے لئے حکومت کی جانب سے 40لاکھ روپے مختص کرنا انقلابی قدم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کے سینئرصحافی و اینکر پرسن سلیم صافی کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیمرا ترمیمی بل بارے صحافی برادری کے اعتراضات کھلے دل سے تسلیم کیا جانا وزیراعظم شہباز شریف کی جمہوری سوچ کا عکاس ہے مسلم لیگ ن ملک میں میڈیا کی آزادی اورصحافت کے فروغ کے لئے آئندہ بھی کوششیں جاری رکھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں