49

حکمران عوام کی جان و مال کے تحفظ میں بُری طرح ناکام ہوگئےہیں ،چوہدری بصیرت علی چشتی

تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 64-چوہدری بصیرت علی چشتی نے کہا ہے کہ ٹرین حادثہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع بہت بڑاالمیہ ہے حکمران عوام کی جان و مال کے تحفظ میں بُری طرح ناکام ہوگئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والا حادثہ نااہل حکمرانوں کی عوام کے حالا ت سے بے خبری اور غیر سنجیدگی کا نتیجہ ہے جس میں درجنوں قیمتی جانیں لقمہ ء اجل بن گئیں حکمران اشرافیہ عوام کی شدید ابتر حالت اور انکے مسائل سے انجان بنی ہوئی ہے عام آدمی کے پاس کھانے کو کچھ بچا ہے نہ ہی اسکی جان کو کسی قسم کا کوئی تحفظ حاصل ہے تحریک لبیک پاکستان ملک سے ظالمانہ نظام کا خاتمہ کرے گی،ان کا کہنا تھا کہ13جماعتوں کے ٹولے کو الیکشن سے فرار نہیں ہونے دیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں