260

عمران خان نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں وہ خود کو کسی قانون و ضابطے کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے تھے،چوہدری اقبال گجر

مسلم لیگ ن کے راہنما سابق صوبائی وزیرچوہدری اقبال گجر نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں وہ خود کو کسی قانون و ضابطے کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کے تکبر اور رعونت نے انہیں اور انکی پارٹی کو اس حال تک پہنچا یا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان تبدیلی اور نئے پاکستان کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئے تھے لیکن اقتدار مل جانے کے بعد انہوں نے عوام سے کئے گئے سارے وعدے فراموش کر دئیے اوراپنی پوری توجہ سیاسی انتقام پرمرکوز کئے رکھی انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی عدالتوں میں عمران خان کے خلا ف ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ مقدمات قائم ہوئے اور انہیں صفائی کا پورا موقع ملا بلکہ دوسروں کی نسبت انہیں سب سے زیادہ مواقع ملے بالآخرانہوں نے وہی کاٹا جو کہ خود بویا تھا، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا بار بار کڑا احتساب ہوا ہے اور شریف برادران اللہ کے فضل سے ہربارعدالتوں سے سرخرو ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں