278

سٹی صدر مسلم لیگ ن سلمان خالدپومی بٹ سے سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ اور جنرل سیکرٹری لیبر ونگ پنجاب سردار خالد ملک کی ملاقات

سٹی صدر مسلم لیگ ن سلمان خالدپومی بٹ سے سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ اور جنرل سیکرٹری لیبر ونگ پنجاب سردار خالد ملک کی ملاقات، قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی وطن واپسی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان خالد پومی بٹ نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے ملکی سیاست کا نقشہ بدل جائے گا اور ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ہر دور حکومت میں بے مثال ترقی ہوئی اور ملکی معیشت مضبوط ہوئی ایک سازش کے ذریعے میاں نواز شریف کو نااہل کر وا کے ملک کو کئی عشرے پیچھے دھکیل دیا گیا، سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ نے کہا کہ گوجرانوالہ کل بھی مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا اور آج بھی ہے،وطن واپسی پر میاں نواز شریف کا شاندار استقبال کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں