271

آل پاکستان تنظیم مغلیہ کی جانب سے تقریب یکجہتی مغل برادری کاانعقاد

آل پاکستان تنظیم مغلیہ کی جانب سے تقریب یکجہتی مغل برادری کاانعقاد، قائدبرادری حاجی عبدالروف مغل صدر آل پاکستان تنظیم مغلیہ، عاصم انیس مغل صدر تنظیم مغلیہ گوجرانوالہ،مرزا اشتیاق احمدجنرل سیکرٹری، سینئر نائب صدر محمد امجد مغل، نائب صدر لالہ ظہیر احمد،خطیب الرحمٰن مغل، سلطان نیاز چغتائی،زاہد نواز اُپل اوردیگرکی شرکت،مغل برادری کی ملک وقوم کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اس موقع پر قائد برادری حاجی عبدالرؤف مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغل برادری کے اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے اور اسی جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے مغل قوم محنتی اور محب وطن قوم کے طور پر اپنا تشخص برقرار رکھے گی، انہوں نے مزید کہا کہ مغل برادری نے ہر شعبہ ء زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں اور معاشرے میں اپنا بہترین مقام رکھتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں