247

موٹر وے لنک روڈ سے گوجرانوالہ کی ترقی کی نئی راہیں کھُلیں گی،حاجی محمد شکیل شیخ

وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب، کورکمانڈر اور کمشنر گوجرانوالہ خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں، سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامر س کی 11نیوز سے خصوصی گفتگو

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر ممتاز کاروباری راہنما حاجی شکیل شیخ نے کہا ہے کہ موٹروے لنک روڈ سے گوجرانوالہ کے لیے ترقی کی نئی رائیں کھلیں گی وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب،کور کمانڈرز گوجرانوالہ اور کمشنر گوجرانوالہ منصوبے کی تکمیل پر خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر اینکر پرسن وتجزیہ کار فیصل فاروق ساگر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی محمد شکیل شیخ نے کہا کہ گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی میڈیا کے نمائندگان اور عام شہری اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ میں نے 1998-99میں بطور صدر چیمبر آف کامرس موٹروے لنک، میڈیکل کالج، سرکاری یونیورسٹی، سول اسپتال کی اپ گریڈیشن، برن یونٹ کے قیام اور چیلڈرن اسپتال کے لئے آواز بلند کی تھی اور اس کے بعد بھی مسلسل ہر فورم پر آواز اُٹھاتا رہاہو ں وزیراعظم شہباز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب مُحسن نقوی،کمشنرگوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور کور کمانڈر گوجرانوالہ و لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر موٹروے لنک روڈ منصوبے کی تکمیل پر خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ذاتی دلچسپی لے کر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ تقریبا تین ارب ڈالر کے قریب ایکسپورٹس کرنے والا ضلع ہے موٹر وے لنک نہ ہونے سے کھربوں روپے نقصانات برداشت کر ناپڑے لیکن اب اس کی تکمیل سے بزنس کمیونٹی کو بہت فائدہ ہوگا لاہور جلدی پہنچنے کی کوشش میں انسانی جانوں کا ہونے والا ضیاع بھی رُک جائے گا دیگر اضلاع کے لوگ اور غیر ملکی کاروباری افراد بھی محفوظ سفر کی وجہ سے گوجرانوالہ آتے ہوئے تحفظ محسوس کریں گے گوجرانوالہ کی ایکسپورٹس چاول، سرامکس،پنکھے، سرجیکل،کٹلری،میٹلز اور دیگرشامل ہیں ا ن میں بھی اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ و زیراعظم شہباز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب مُحسن نقوی،کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر سرکاری یونیورسٹی اور دیگر منصوبہ جات کے لیے بھی اسی جذبے کو بروقار لاتے ہوئے کم سے کم وقت میں ان کی تکمیل ممکن بنائیں ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کو نظرانداز کرنے والا سلسلہ اب ختم ہو جانا چاہیے اور اس کا حق بلا تاخیر فنڈز کی فراہمی کی صورت میں اسے مسلسل ملتا رہنا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں