49

لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات کی منتقلی کا عمل جاری

فوٹو: فائل

لاہور  میں اسمگلروں کی جانب سے ڈرون کے ذریعے منشیات کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔

لاہور میں اسمگلروں کی جانب سے ڈرون کے ذریعے منشیات کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔ پولیس کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے ہڈیارہ میں مقامی افراد کی اطلاع پرکھیتوں سے ایک ڈرون قبضے میں لیا گیا ہے۔ ڈرون کے ساتھ ہیروئن کے پانچ پیکٹ تھے جنہیں تحویل میں لےکر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ ایک ہفتہ قبل بھی6 کلو منشیات سے بھرا ڈرون کاہنہ کے علاقے میں گرا تھا۔ پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نےکاہنہ سے ملنے والی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن قبضے میں لے لی تھی۔ منشیات کی سپلائی دینے والے ڈرون کا کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہے؟ پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس تاحال ملزمان تک نہیں پہنچ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں