345

چن دا قلعہ سے گوندلانوالہ میڈیکل کالج تک اربن ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز

چن دا قلعہ گوجرانولہ سے گوندلانوالہ میڈیکل کالج تک اربن ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے آر پی او گوجرانولہ ڈاکٹر حیدر اشرف اور ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ فیاض احمد موہل ہے ہمراہ شیخو پورہ موڑ پر افتتاح کیا۔ جاوید اقبال سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، گوجرانولہ بھی ان کے ہمراہ تھے منصوبے کے تحت میڈیکل کالج تک تین مختلف روٹ چلائے جائیں گے۔

  1. چن دا قلعہ سے براستہ کنگنی وآلہ، شیخو پورہ موڑ، سیالکوٹی درواذہ، گوندلانوالہ چوک، لاری اڈا، عزیز کراس اور علی پور چوک‘
  2. موڑ ایمن آباد سے براستہ چن دا قلعہ، واپڈہ ٹاؤن، عوان چوک، علم چوک اور علی پور چوک‘
  3. عجوہ سٹی سے براستہ چھچھر والی پل، سیالکوٹ بائی پاس چوک، بورڈ دفتر، عزیز کراس اور لوہیانوالی نہر‘منصوبے کے تحت ہائی ایس ویگنیں چلائی جائیں گی۔ تاہم ابتدائی طور پر صرف ایک روٹ چلایا جا رہا ہے جبکہ مرحلہ وار باقی روٹ بھی آپریشنل کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں