54

سیشن کورٹ لاہورکی حدود میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

سیشن کورٹ لاہور کی حدود میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فوٹو: فائل

پولیس کے مطابق سیشن کورٹ میں پیشی کے لیے آئے افراد پر ان کے مخالفین کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور  ایک مرد جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے واقعےکے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عدالت کی حدود میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے  آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔

نگران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہےکہ فائرنگ کرنے والےگرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں