205

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مثبت رجحان

آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد ہوئے 8 کاروباری سیشنز میں 100 انڈیکس 4 ہزار 62 پوائنٹس بڑھا ہے— فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بورڈ منظوری سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا مثبت رجحان کاروباری دن میں برقرار رہا۔

100 انڈیکس 359 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 514 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 381 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 45 ہزار 582 رہی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 45 کروڑ 2 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 54 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 899 ارب روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد سے بازار مثبت رجحان میں ہے۔ اسٹاف لیول معاہدے کے بعد ہوئے 8 کاروباری سیشنز میں 100 انڈیکس 4 ہزار 62 پوائنٹس بڑھا ہے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 529 ارب روپے بڑھی ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں