289

ایمانداری، فرض شناسی سے بزنس کمیونٹی کی خدمت کر رہا ہوں،شیخ فیصل ایوب

صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

گوجرانو الہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب نے کہا کہ میں رب العزت کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ اس نے حق کی فتح کی اور بزنس کمیونٹی کی خدمت کیلئے میرا انتخاب کیا۔ چیمبر کا منصب سنبھالتے ہی الحمداللہ خلوص نیت اور پوری ایمانداری، فرض شناسی سے بزنس کمیونٹی کی خدمت کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔میرا تعلق کاروباری گھرانے سے ہے بزنس کمیونٹی و شہریوں کی بے لوث خدمت کرنے کی ہدایت و تربیت میرے خون میں شامل ہے۔ دکھاوا کرنا ہرگز پسند نہیں میری نوماہ کی کارکردگی تمام کاروباری دوستوں کے سامنے ہے۔گوجرانوالہ کو موٹروے لنک ملنے جا رہا ہے کوئی چھوٹا منصوبہ نہیں الحمداللہ یہ وزیراعظم پاکستان،چیف منسٹر پنجاب، گورنرپنجاب و دیگر صوبائی و وفاقی وزراء سے ملاقاتوں کا ہی نتیجہ ہے۔اس کے علاوہ گوجرانوالہ چیمبر کی ہی کاوشوں سے میٹریل ٹیسٹنگ لیب،انڈسٹریل زون کا قیام،ایکسپو سنٹر،چلڈرن ہسپتال،کارگور ٹرین،گوجرانوالہ یونیورسٹی،آئی ٹی انکیوبیشن سنٹر کے قیام جیسے منصوبوں جو کہ منظوری کے آخری مراحل میں ہیں انشاء اللہ گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کو فراہم کئے جائیں گے۔ صدق دل سے لوگوں کی خدمت کرنے اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے بس انسانیت اور درد دل ہونا ضروری ہے۔
ہماری محنت اور لگن سے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس دن بدن ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔صرف باتیں کرنے اور بے مقصد تنقید سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔ہم نے ہمیشہ بامقصد تجاویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ الحمداللہ پوری بزنس کمیونٹی موجودہ رجیم کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔میں پہلے دن سے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کو فعال اور مزید بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور انشاء اللہ یہ کوشش ہمیشہ کرتا رہوں گا۔رواں سال الحمداللہ بلا تفریق بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کروائے ہیں جو ہماری محنت اور قابلیت کا منہ بولتے ثبوت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں