220

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

فوٹو: فائل

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں آج بھی ڈالرکی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 9 پیسے گرا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹر بینک میں گذشتہ روز ڈالر 278 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ کم ہو کر 281 روپے ہوگیا ہے۔  

اسٹیٹ بینک آف پاکستان

خیال رہےکہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کروا دیے ہیں جب کہ آئی ایم ایف سے بھی پاکستان کو قسط کی رقم جلد ملنے کی امید ہے  جس کے بعد تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں