215

آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی رینکنگ کے تینوں فارمیٹس کے ٹاپ تھری پلیئر  بن گئے۔

بابر اعظم اس وقت واحد بیٹر ہیں جو تینوں فارمیٹ کے ٹاپ تین میں شامل ہیں۔ فوٹو فائل

آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ رینکنگ میں بابر اعظم ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

گو کہ پاکستان نے گزشتہ کئی ہفتوں سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا مگر اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین اور جو روٹ کی تنزلی بابر اعظم کی ترقی کا سبب بن گئی اور وہ تین درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے۔

ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم 886 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم 756 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں، وہ اس وقت واحد بیٹر ہیں جو تینوں فارمیٹ کے ٹاپ تین میں شامل ہیں۔

دوسری جانب ٹیسٹ بولرز میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں