504

گوجرانوالہ:سابق ایم پی اے پیر غلام فرید، شازیہ فرید او رپیر عامر فرید کی سابق وزیر اعلیٰ میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات

مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے پیر غلام فرید، شازیہ فرید اور پیرعامر فرید کی سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور گوجرانوالہ کی مقامی سیاست سمیت دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی تبادلہ ء خیال، پیر غلام فرید اور انکے خاندان کی استقامت اور پارٹی کی ساتھ وابستگی بے مثال ہے،آئندہ الیکشن میں ٹکٹ وفاداری اور کارکردگی کی بنیاد پر دیئے جائیں گے،میاں حمزہ شہباز شریف کی گفتگو، اس مو قع پرسابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ فرید نے خواتین کی مخصوص نشست کے لئے نامزدگی پر قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی قیادت ملکی بقاء اور روشن مستقبل کی جنگ لڑ رہی ہے میاں نواز شریف کو سیاست سے مائینس کرنے والے آج خود نشان عبرت بن گئے ہیں،آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے شریف برادران کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں